گھیرے دہر کو پورا رحمت ہے آپ کی
اوجِ فلک کو حاصل برکت ہے آپ کی
ذکرِ نبی ہے اونچا حکمِ خدا سے ہی
سارے جہاں میں بر تر رفعت ہے آپ کی
حبِ نبی سے حاصل ہے چین میرے دل
زریں اثاثہ ہمدم الفت ہے آپ کی
نورِ ہٰدیٰ نبی ہیں ہادیٔ ہر زماں
آنے سے قُل کے ثابت عزت ہے آپ کی
خُلقِ عظیم آقا قلزم عطا کے ہیں
کہیے عظیم جو ہے عظمت ہے آپ کی
مدحت حضور کی ہے ہستی میں چار سو
ثابت عُلیٰ ذکر سے سطوت ہے آپ کی
حق کا ہے رستہ ہمدم دانِ نبی سے ہی
کامل جہاں میں ہر جا عفت ہے آپ کی
محمود وہ گئے ہیں سدرہ سے پار بھی
اس لا مکاں کے دل میں چاہت ہے آپ کی

122