بات کچھ سچ نکل گئی میری
لاج ایسے بچا چلی میری
غیر تو درکنار گردانے
اپنوں نے کی مگر ہنسی میری
بے حیائی سے شرم اب آئے
بس سلامت رہے خودی میری
حرص دنیا کی بھی نہیں اچھی
خیر سے گزرے زندگی میری
چل چلاؤ ہے حضرتِ انساں
آج اس کی باری، کبھی میری
جیت ناصؔر اُسی کی ہی رہتی
جو کہے غلطی واقعی میری

0
60