ہیں جان مصطفؐی پہ سارے ہی فدا
نہیں ہو سکتے جو دلوں سے بھی جدا
پڑھا ہے کلمہ بھی انہیں کے نام کا
بے انتہا عزیز رگ و پے میں بسا
گوارہ ہم سے گستاخی نہ ہو سکیں
اٹوٹ عشق کا ہے رشتہ بھی جڑا
صلو علیہ گر پڑھیں جو باادب
سکون قلب کو رہیں، ملے جزا
زیارتِ مدینہ کی ہے آرزو
مراد پوری کر دے جلد اے خدا
عمل سے جھلکے کیفیت بھی روح کی
چمکتی اندرون میں رہے وفا
قدم نصؔیر دم بہ دم بڑھائے جا
جنون ہو سوار ایسی ہو ادا

0
34