مقدر میں جس کے گدائی ہے تیری
اسے راہ رب نے دکھائی ہے تیری
تجھے اس نے سلطاں بنایا دہر کا
خدا کا تو دلبر خدائی ہے تیری
غلاموں کو تجھ سے ملی بادشاہی
خدا نے یہ عزت بنائی ہے تیری
ہے رتبے میں اعلی جو واحد خدا ہے
یہ بعد از خدا کے بڑائی ہے تیری
غنی ہو گیا دو جہاں میں وہ سائل
سخی جس نے خیرات پائی ہے تیری
رواں زندگی ہے کرم تیرے سے جاں
کٹھن دل کو دلبر جدائی ہے تیری
ہے تیرا کرم ہی یہ محمود پر بھی
گلی اس کو رب نے دکھائی ہے تیری

53