کرے اس کو ثابت جو قرآن ہے
خدا مصطفیٰ کا ثنا خوان ہے
ہے انعامِ قدرت عطائے نبی
دہر کو نبی سے ملی جان ہے
ہیں محشر کے دولہا نبی مصطفیٰ
شفاعت کریں گے وہ ایمان ہے
مقدم ہیں جیون سے پیارے نبی
جو ایمانِ کامل کی پہچان ہے
ہے فیاض عترت نبی پاک کی
ملا جن سے ہستی کو بھی دان ہے
سدا شاد بردہ نبی پاک کا
نبی ان کے من کا جو ارمان ہے
مقام ان کا محمود صلے علیٰ
جو اعلیٰ ہے رتبہ بڑی شان ہے

30