سیدِ دو سریٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
نورِ جاں جانِ ما مصطفیٰ مصطفیٰ
تو ہے سلطان بھی تو ہے ایمان بھی
ربی صلے علیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
جانبِ لا مکاں تو اکیلا گیا
تیرا قصرِ دنیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
تیرے سب ہی گدا سیدِ دو سریٰ
یا حبیبِ خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
تجھ سے میری خوشی تجھ سے ساری خوشی
اے رسولِ خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
کب غرض ہے ندا تیرے دربار کی
اے سخی دلربا مصطفیٰ مصطفیٰ
تیری مشہور ہر جا ہے جود و سخا
تو نے سب کو دیا مصطفیٰ مصطفیٰ
تجھ سے ہر روشنی تجھ سے نور و ضیا
مظہرِ کبریا مصطفیٰ مصطفیٰ
آج محمود سن جن سے ہیں راحتیں
وہ ہیں صلے علیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ

38