تُم کو چاہا ہے زندگی کی طرح
اور مِِلتے ہو اجنبی کی طرح
جب بھی تُم پر نظر پڑی میری
تُم نظر آئے روشنی کی طرح
میرے نغموں میں جان تم سے ہے
میرے ہونٹوں پہ ہو ہنسی کی طرح
میری آنکھوں میں تُم نظر آؤ
اور دل میں رہو خوشی کی طرح
تُم پسِ چشم اِک سمندر ہو
اور پلکوں پہ ہو نمی کی طرح۔
پیار میں لوگ دھوکہ دیتے ہیں
تم نہ ہونا مگر سبھی کی طرح

0
170