خدا کے محبوب خلق کے دستگیر کا ہے
یہ دن ہمارے کریم لجپال پیر کا ہے
ہوے ہیں شامل بشر بھی نوری ملائکہ بھی
کہ عرسِ پاک آج شاہِ گردوں سریر کا ہے
ضرور اہلِ صفا بھی تشریف لائے ہیں آج
کہ دیکھیے عرسِ پاک غوثِ کبیر کا ہے
یوں منکشف ہونگے تم پہ واحدانیت کے اسرار
جھکاؤ سر اپنا در یہ پیرانِ پیر کا ہے
خدا کا ہے شکر غوث کا ہے غلام شاہدؔ
جہاں میں دشمن کوئی نہ اب اِس فقیر کا ہے

0
122