غوث اعظم محی الدین جیلانی
غوث الثقلین ہیں محبوبِ ربانی
آپ گیلان کے پیدائشی باسی
سلسلہ قادری، محبوبِ سبحانی
بہتے اک سیب کو والد نے کھایا کیا
تاقیامت عنایت ہم پہ ہے واری
باپ کا تقوٰی اعلٰی، ماں بھی پاکیزہ
شان سردار نے پر رشکیہ پائی
اولیا میں نہایت عمدہ و عرفہ جو
ناز ان کی ریاضت پر، وہ ہیں عالی
دور بھی ظلمتیں ہوئیں جہاں سے سب
صحبتِ فیض سے بھی بھر گئی جھولی
کیسے ناصؔر بھی اظہارِ عقیدت ہو
کون سمجھيں مگر، ہوں ادنٰی شیدائی

0
77