خلقِ خدا میں سب سے اولیٰ حبیب ہیں
رتبے میں وہ ہی بالا اعلیٰ حبیب ہیں
جن کو خدا نے اپنا دلبر ہے کہہ دیا
محبوبِ کبریا وہ یکتا حبیب ہیں
جن کے قدم کا دھوون آبِ حیات ہے
وہ جانِ جاں دہر کے داتا حبیب ہیں
پیشِ امام ہیں وہ کل انبیا کے بھی
دلبر بھی ان کے یہ ہی آقا حبیب ہیں
دو بوند جن کے ہیں یہ کوثر وہ سلسبیل
وہ رحمتوں کا دریا داتا حبیب ہیں
کونین میں ہیں اعلیٰ مولا کے انبیا
اور سہرے والے ان میں دولہا حبیب ہیں
ہے مژدہ غمزدوں کو محمود جان لے
کل حشر میں بھی سب کا چارہ حبیب ہیں

28