مخزن عطائے یزداں بطحا مدام ہے
داتا ہے دان کا جو خیر الانام ہے
ہیں انبیا کے رہبر ختم الرسل نبی
آنا کسی شبہ کا اس جا حرام ہے
ہر دم درود ان پر وہ شاہِ دو سریٰ
اور آلِ مصطفیٰ پر دائم سلام ہے
اعلیٰ سکندری سے اس در کی نوکری
کیا خوب ظرف والا ان کا غلام ہے
رونق ہے اس دہر کی عکسِ جمال جاں
جن کی ثنا دہر میں جاری مدام ہے
محمود یاد ان کی سینے کی چاندنی
دل کو درخشاں کرنا اس کا ہی کام ہے

58