چلی برکتوں کی چمن میں ہوا ہے
ملی گلشنوں کو یہ نوری صبا ہے
ہے عطرِ نبی سے جو خوشبو گلوں میں
شجر کے لبوں پر نبی کی ثنا ہے
مدینہ مدینہ حسیں حبِ سینہ
ترت دیکھے بطحا یہ دل کی دعا ہے
دہر کی ضیا کا مدینہ ہے مرکز
چمن کا یہ منظر نبی کی عطا ہے
ہیں الطافِ جاں کی امیدیں مجھے بھی
مگر نامہ عصیاں سے اپنا بھرا ہے
کیا ان کے در پر میں منہ لے کے جاؤں
عمل سے مجھے اپنے آتی حیا ہے
نبی جی بنا دیں جو بگڑی ہے قسمت
یہ محمود کے دل سے نکلی ندا ہے

69