حوصلہ آپ سبھی کا ہیں بڑھانے والے
آپ ہیں ان میں ، ہمیں جو ہیں سکھانے والے
گر نہ ہو شعر کی تعریف برا مانتے ہیں
ایسے بھی دیکھے کئی شعر سنانے والے
آپ تنقید کریں ہم نہ بُرا مانیں گے
لوگ ہوتے ہیں تو ہوں منہ کو پھلانے والے
بات بنتی ہے ، جو اصلاح کی تجویز کریں
یوں تو ملتے ہیں بہت باتیں بنانے والے
کیوں پذیرائی ہمیں ان کی طرح ملتی نہیں
طارق اب دیکھیں ہمیں یوں بھی زمانے والے

0
55