دہر کا اجالا نبی شان والا
زہے سب سے اعلیٰ نبی شان والا
جو محبوبِ ہستی حبیبِ خدا ہے
ہے دلبر نرالا نبی شان والا
ہیں جس کی عطا سے یہ منظر سہانے
ہے دل کا اجالا نبی شان والا
ہے لال آمنہ کا جو لعلِ کرامت
حلیمہ نے پالا نبی شان والا
ہے کوثر ملا ان کو چشمہ خدا سے
اسے دینے والا نبی شان والا
گئے عرشِ اعظم پہ جس کے قدم ہیں
سخی ہے وہ بالا نبی شان والا
جو آقا جہاں کا ہے درجے میں بالا
ہے محمود اعلیٰ نبی شان والا

0
64