خوب سے تھی خوب تر کی جستجو
رنگ لائی عمر بھر کی جستجو
خواب سب پورے ہوں یہ سوچا نہیں
ہاں مگر کچھ با ثمر کی جستجو
یاد ہیں بچپن کی کچھ باتیں ہمیں
نوجوانی میں سفر کی جستجو
تتلیاں دیکھیں چمن میں جب کبھی
ہم پکڑ لیں دوڑ کر کی جستجو
بارشوں میں بلبلے پانی میں کیوں
بن کے ٹوٹیں اس قدر کی جستجو
ہم کبھی جگنو پکڑ کر ہاتھ میں
ان کو رکھ لیں تا سحر کی جستجو
کس طرح مکھی بناتی ہے شہد
جان لیں ہم یہ ہنر کی جستجو
کیسے اُڑتے ہیں پرندے دور تک
کیوں نہیں تھکتے ہیں پر کی جستجو
رات کو جائیں پرندے یہ کہاں
کیسے سوئیں پیڑ پر کی جستجو
روشنی سورج ہمیں دیتا ہے کیوں
کیوں جلائے دو پہر کی جستجو
چاندنی میں وہ تپش کیونکر نہیں
نور کیا ہے سر بسر کی جستجو
گردشِ ایّام ہوتی ہے تو کیوں
کیوں ہیں یہ شام و سحر کی جستجو
ہم سنیں آواز جب کوئی مدھر
دل کو بھائے کیوں مگر کی جستجو
دیکھ کر صورت کوئی اچھی ہمیں
کھینچ لے کیوں اس قدر کی جستجو
جس کی فطرت پر ہیں ہم پیدا ہوئے
کیا ہے فطرت کا اثر کی جستجو
کون ہے جس نے ہمیں پیدا کیا
ہے اگر کوئی بشر کی جستجو
جان لیتا ہے جسے بھی عقل ہو
اس کو پہچانا اگر کی جستجو
ہم تو بتلا کر سبھی کو خوش ہوئے
ہم نے طارق پیشتر کی جستجو

0
47