سخی ہادی پیمبر ہے زمانے کو خبر کردو
وہ ہی دانائے دلبر ہے زمانے کو خبر کردو
لیے رحمت جو آیا ہے وہ احساں ہے جہاں بھر پر
وہ صادق ہے وہ رہبر ہے زمانے کو خبر کردو
کیا کافور ظلمت کو نبی کے پاک قدموں نے
ورود ان کا ہی بہتر ہے زمانے کو خبر کردو
جمیلوں میں حسیں آقا جو شافی بھی امم کے ہیں
سخی جن کا سدا در ہے زمانے کو خبر کردو
رفو کرتے بلا ہیں وہ ہوئے دکھ کی دوا ہیں جو
حرم جن کا منور ہے زمانے کو خبر کردو
حسیں نامِ نبی دلبر صدائے گردوں و اختر
بنائے جو مقدر ہے زمانے کو خبر کردو
نبی آقا وہ جانم ہے کہو محمود دل جاں سے
جو مولا کا بھی دلبر ہے زمانے کو خبر کردو

91