کہے میرا وجداں کہوں نعت اُن کی
ہو بخشش کا ساماں کہوں نعت اُن کی
میں قربان جاؤں نبی مہرباں پر
جو ناطق ہیں قرآں کہوں نعت اُن کی
عطا ہو مجھے حوصلہ میرے مولا
جو کامل ہیں انساں کہوں نعت اُن کی
وہ شہکارِ قدرت ہیں قوسین والے
بنے رب کے مہماں کہوں نعت اُن کی
شفیع امتوں کے وہ محبوب رب کے
ملا جن سے ایماں کہوں نعت اُن کی
علیٰ ذکر جن کا ہوا ہر جہاں میں
وہ ہیں جان کی جاں کہوں نعت اُن کی
جو محمود رحمت خدا بن کے آئے
وہ ہیں نورِ یزداں کہوں نعت اُن کی

53