رسول الله کی سنت سے مجھے بھی پیار ہو جائے
مرا دل چوکھٹ محبوب پر نثار ہو جائے
خدا کردے عطا مجھ کو محمد کی ثنا گوئی
ثنا خوان محمد میں مرا شومار ہو جائے
محبت کی کلی دل کی زمیں میں کاش کھل جائے
مرا گلشن خزاں رسیدہ پر بہار ہو جائے
مرے آقا مری جانب بھی فرمائیں قدم رنجا
غریبو نا تواں پر اب کرم اک بار ہو جائے
بسا لوں گنبد خضرا کو میں اپنی نگا ہوں میں
گنا ہوں سے یہ دل نادان اب بیزار ہو جائے
عتیق انکے لیےجنت بڑی بے تاب رہتی ہے
نبی کے چار یاروں سے جسے بھی پیار ہو جائے

0
92