سویرے ہی چہل قدمی ہو جائے
طبیعت میں روانی سی ہو جائے
بدن سے دور بھی ہوگی تھکاوٹ
روش چلنے کی جب اپنی ہو جائے
شفا خانے کے چکر ختم کر دیں
فنا دقت، پریشانی ہو جائے
ضروری چاہ ہے، ہو اندر اپنے
کڑی محنت سے جی راضی ہو جائے
مصیبت چاہتا کوئی کہاں کب
عمل پیرا بھی پھر فوری ہو جائے
طبیبوں سے بھلا پوچھے جو نسخے
رفو چکر بھی بیماری ہو جائے
حقیقت میں اہم ہے چیز ورزش
اگر معمول و پابندی ہو جائے
لگن ناصر رہے تو بات بنتی
بہانے سے تو دشواری ہو جائے

0
69