ہماری ابتدا تم ہو ہماری انتہا تم ہو
ہماری زندگی کے باخدا حاجت روا تم ہو
تمھی ہو مونس و غمخوار میرے مقتدیٰ تم ہو
تمھی ہو درد کے درماں زمانے کے شہا تم ہو
عطائیں ہر جہت میں ہیں تمہاری بالیقیں داتا
مسیحائے زمن ہو غمزدوں کے غمژدہ تم ہو
تمہاری بات میں ہم نے خدا کی بات پائی ہے
قسم اللہ کی داتا عطائے کبریا تم ہو
ہماری مشکلیں اک پل میں ہم سے دور ہوجائیں
ہماری مشکلوں میں بالیقیں مشکل کشا تم ہو
تمہاری رفعت و عظمت نہیں مرقوم کر سکتا
ہماری سوچ سے برتر سمجھ سے ماورا تم ہو
بھلا کیوں کر تصدق خوف کھائے روزِ محشر کا
مِرے والی مِرے داتا مِرے جب رہنما تم ہو

2
110
بہت خوب سبحان اللہ

اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے