ہر کام کبریا کا یکتا ہے دیکھ لیں
عکسِ جمالِ جاناں کیسا ہے دیکھ لیں
منظر فضائے کن میں کس کا جلال ہے
ہستی کو فیض کس سے آتا ہے دیکھ لیں
دلبر جہاں میں کیا کیا کرتا کمال ہے
ان پر فدا زمانہ ایسا ہے دیکھ لیں
کُشتہ نبی کی حب کا دائم حیات ہے
مولا کے گھر میں کھاتا پیتا ہے دیکھ لیں
عشقِ نبی سے دل کی قائم حیات ہے
نامِ نبی میں جاں کا مژدہ ہے دیکھ لیں
یادِ نبی کا گہنہ عمدہ ہے شان دار
ہر جاں نثار ان کا اعلیٰ ہے دیکھ لیں
ہجرِ نبی میں آنسو موتی ہیں آبدار
دامن مراد اس سے بھرتا ہے دیکھ لیں
ناموس مصطفی کی ہے جانِ واصلیں
قربان اس پہ مومن کیسا ہے دیکھ لیں
محمود وہ غنی ہیں ان کے کرم ہزار
ہر فیض کا جو یکتا داتا ہے دیکھ لیں

76