یہاں انسان پتھر کے
اور ان کے دل بھی پتھر کے
جو گہرے زخم دیتے ہیں
یہاں الفاظ پتھر کے
در و دیوار پتھر کے
یہاں اطوار پتھر کے
نجانے لوگ زندہ ہیں
یہاں جذبات پتھر کے
یہاں پر دین پتھر کا
یہاں ایمان پتھر کا
یہاں دیر و حرم پتھر
یہاں بھگوان پتھر کا

0
101