بنیں ان کے مہماں مدینے چلیں |
وہاں شاہِ شاہاں مدینے چلیں |
بٹے دانِ رحمت سدا ہی یہاں |
چلیں بھرنے داماں مدینے چلیں |
گراں فیض ہستی کو جن سے ملیں |
ہیں محبوبِ رحمٰں مدینے چلیں |
بھلا شاہوں سے ہے گدائے نبی |
ہیں فیاض سلطاں مدینے چلیں |
کہاں اس طرح کا کہیں فیض ہے |
کریں صیقل ایماں مدینے چلیں |
مدینے سے آتی ہے ہر آشتی |
ملے لطفِ یزداں مدینے چلیں |
شفا قلب و جاں کی مدینے میں ہے |
دکھوں کا ہو درماں مدینے چلیں |
گلستاں کرم کا ہے شہرِ نبی |
میں محمود قرباں مدینے چلیں |
معلومات