وہ جو دنیا کی نگاہوں سے رہا مستور تھا |
پانچواں ہو کر خلیفہ ، ہو گیا مشہور تھا |
منتخب ہو کر جو آیا ، نام وہ مسرور تھا |
جو خدا نے اپنے ہاتھوں خود کیا منظور تھا |
مرتبے پر ناظرِ اعلٰی کے جو پہلے سے تھا |
ایک عالم دیکھ کر اس کو ہوا مسرور تھا |
گرچہ کم گو تھا ، مگر وہ تھا ذہیں ، پرہیزگار |
انتظامی مسئلوں میں خوب رکھتا ، نور تھا |
عاجزی میں اس کی شخصیت تھی ایسی پُر وقار |
ہر تکلّف ، ہر تصنّع ، خود سے رکھتا دور تھا |
دیکھ کر اس کی عبادت ، یہ ہوا اکثر گماں |
وہ خدا کی بارگہ کا بندۂ منصور تھا |
ساتھ دینے کی ، خدا نے خود تسلّی اس کو دی |
وہ مسیحِ پاک کے الہام میں مذکور تھا |
ہے خلافت اِس کی شاہد ، ہے خدا کا انتخاب |
جو جماعت کی ترقّی کے لئے مامور تھا |
کیا عجب ، طارق اگر ہیں عاشقوں میں ہم شمار |
ہر کوئی اس کی نگاہوں سے ہوا مسحور تھا |
معلومات