شاعری سےفیؔض پہنچایا جہاں میں
اپنے فن کا لوہا منوایا جہاں میں
بعد غالؔب اور تھے اقباؔل کے بھی
چوٹی کے فنکار و دلدادہ جہاں میں
فارسی و اردو زبانوں پر مہارت
نام سب کی ہی لساں چھوڑا جہاں میں
ڈھونڈ کر بھی جو نہیں مل سکتے ہیں اب
ہم کو رکھا حالتِ شکوہ جہاں میں
سر عقیدت سے جھکائے ہوئے ناصؔر
یادیں ہم کرتے رہیں تازہ جہاں میں

0
72