ساری مشکل امتِ مرحوم کی آساں کرے
آسماں پر مثلِ انجم قوم کو تاباں کرے
ہے کوئی مردِ مجاہد سینۂ عالم میں جو
پوری دنیا ملتِ مظلوم پر قرباں کرے
بنجر و ویران صحرا میں کھلاۓ پھول جو
قحط سالی کے زماں میں رحمتِ باراں کرے
جو سکھاۓ ملک و ملت سے وفاداری کا درس
بندۂ عاصی کو جو پھر صاحبِ ایماں کرے
قومِ مسلم کے لئے ہی جو کہ تڑپے رات و دن
آسمانِ نیلگوں کو جو جواں لرزاں کرے
ہیں مسلماں دینِ حق کا آخری نشو نمود
قعرِ ذلت سے اٹھا کر ان کو جو شایاں کرے
کون ہے رسمِ خلیلی میں فنا ہو جائے جو
قلبِ محرومِ مسرت کو سدا شاداں کرے
عندلیبِ گلشنِ ناراستہ کو دے جگر
جو دلِ مایوس میں پیدا ہزار ارماں کرے
کیا کوئی زنگؒی نہیں ہے عالمِ اسلام میں
اِس صلاحؒ الدین کو جو مونسِ اِنساں کرے
جو دکھا دے شاہراہِ منزلِ مقصود بھی
موجِ مضطر سے بھرادے، پیکرِ طوفاں کرے
نیک سیرت ، نیک نیت، مردِ مومن کی طرح
آشناۓ دردِ ملت، خوگرِ میداں کرے
وسعتِ افلاک کے پہنے قبا کو چاک کر
جو تخیل کی قبا کو وسعتِ داماں کرے
مردِ آہن پوش کو پھر ، پیکرِ عزم و وفا
بزمِ ہندی میں جو ٹیپؒو کی طرح سلطاں کرے
رمز و رازِ کائناتِ بزم صورت آشنا
عالمِ اقوام میں مجھ کو سیاست داں کرے
نعمتِ تقوی سے جو محروم ہوں میں آج تک
اہلِ دل کے روبرو جو مجھ کو جانِ جاں کرے
آفریں ہے اس جوانِ جاں فشاں کے واسطے
جو کہ ملت کو ہمیشہ دہر میں ذیشاں کرے
اک تمنا میرے دل میں رہ گئی ہے آخری
پورے عالم کی سیاست میں مجھے شاہاں کرے
اے خدایا ! ایک ہی خواہش دلِ شاہؔی میں ہے
قوم کا رہبر بنا کر فخرِ ہندوستاں کرے

2
33

ساری مشکل امتِ مرحوم کی آساں کرے
آسماں پر مثلِ انجم قوم کو تاباں کرے
ہے کوئی مردِ مجاہد سینۂ عالم میں جو
پوری دنیا ملتِ مظلوم پر قرباں کرے
بنجر و ویران صحرا میں کھلاۓ پھول جو
قحط سالی کے زماں میں رحمتِ باراں کرے
جو سکھاۓ ملک و ملت سے وفاداری کا درس
بندۂ عاصی کو جو پھر صاحبِ ایماں کرے
قومِ مسلم کے لئے ہی جو کہ تڑپے رات و دن
آسمانِ نیلگوں کو جو جواں لرزاں کرے
ہیں مسلماں دینِ حق کا آخری نشو نمود
قعرِ ذلت سے اٹھا کر ان کو جو شایاں کرے
کون ہے رسمِ خلیلی میں فنا ہو جائے جو
قلبِ محرومِ مسرت کو سدا شاداں کرے
عندلیبِ گلشنِ ناراستہ کو دے جگر
جو دلِ مایوس میں پیدا ہزار ارماں کرے
کیا کوئی زنگؒی نہیں ہے عالمِ اسلام میں
اِس صلاحؒ الدین کو جو مونسِ اِنساں کرے
جو دکھا دے شاہراہِ منزلِ مقصود بھی
موجِ مضطر سے بھرادے، پیکرِ طوفاں کرے
نیک سیرت ، نیک نیت، مردِ مومن کی طرح
آشناۓ دردِ ملت، خوگرِ میداں کرے
وسعتِ افلاک کے پہنے قبا کو چاک کر
جو تخیل کی قبا کو وسعتِ داماں کرے
مردِ آہن پوش کو پھر ، پیکرِ عزم و وفا
بزمِ ہندی میں جو ٹیپؒو کی طرح سلطاں کرے
رمز و رازِ کائناتِ بزم صورت آشنا
عالمِ اقوام میں مجھ کو سیاست داں کرے
نعمتِ تقوی سے جو محروم ہوں میں آج تک
اہلِ دل کے روبرو جو مجھ کو جانِ جاں کرے
آفریں ہے اس جوانِ جاں فشاں کے واسطے
جو کہ ملت کو ہمیشہ دہر میں ذیشاں کرے
اک تمنا میرے دل میں رہ گئی ہے آخری
پورے عالم کی سیاست میں مجھے شاہاں کرے
اے خدایا ! ایک ہی خواہش دلِ شاہؔی میں ہے
قوم کا رہبر بنا کر فخرِ ہندوستاں کرے

ملت مظلوم