خونِ دل میں ہوا ہے شامل کون
کون رہزن ہے میرا قاتل کون
ناؤ کیسے لگی کنارے پر
کھینچ لایا ہے پاس ساحل کون
ان کا شب خون کا ارادہ ہے
اب رہے دشمنوں سے غافل کون
ہم سفر پر چلے تھے دیر ہوئی
اب دکھائے گا اپنی منزل کون
خود سے اکثر سوال پوچھا ہے
زندگی کا ہے میری حاصل کون
کس کی تعمیر ہو گئی ہے حیات
نامکمّل ہے کون کامل کون
ہیں مگن لوگ خود ستائی میں
اس کے بندوں میں اب ہے داخل کون
طارق اب انتظار ہے کس کا
اور تم سا ملے گا عاقل کون

0
48