کس دیس سے آخر آئے ہو
کچھ اور طرح کے لگتے ہو
جانا ہے ضروری تو جاؤ
اک بات ہمیں پر بتلاؤ
تم بالغ عاقل لگتے ہو
اور یوں بھی قابل لگتے ہو
جب بولو تم سچ بولتے ہو
جو بات کرو ہو صاف کرو
دھوکے کی کوئی بات نہیں
سر اونچا کرتی ذات نہیں
ہر وعدہ پورا کرتے ہو
کب کام ادھورا کرتے ہو
ناں ٹیکس ہی چوری کرتے ہو
ناں رشوت سے منہ بھرتے ہو
ناں فون کسی کا رام کرے
ناں چائے پانی کام کرے
جو بوجھ ہیں بھاری دنیا کے
دکھ تم کو ساری دنیا کے
آداب کہاں سے لائے ہو
شاید باہر سے آئے ہو
یا اس کو تم نے مانا ہے
جو وقت کا رہبر آنا ہے
لیکن یہ ہم نے جانا ہے
اب اس کا سارا زمانہ ہے

3
63
بہت اعلی ! میں بچوں سے کہتا ہوں نہیں سمجھو گے تو وقت سمجھاۓ گا مگر تکلیف کے ساتھ!
https://vt.tiktok.com/ZSRx5X43q/

بہت شکریہ افراہیم بٹ صاحب!

0
پسندیدگی کا بہت شکریہ صبا معظم صاھبہ، نوازش

0