لبوں پر اک تبسّم اس کی باتوں میں تغزُّل ہے |
فرشتوں جیسا چہرے پر سکوں حسن و تجمُّل ہے |
خدا کی دوسری قدرت کا مظہر پانچواں ہے وہ |
اسی سے اب مسیحا کی خلافت کا تسلسُل ہے |
وہ کلمہ ہے خدا کا اور خدا جو بات کہتا ہے |
کبھی اس بات میں دیکھا نہیں ہوتا تبدُّل ہے |
رہے جو اس کے صحبت میں کرے وہ تزکیہ اُس کا |
ملا اس کو عبادت میں خدا کا وہ تبتُّل ہے |
سُبک رفتار ہے وہ تیز رکھتا ہے قدم اپنے |
چلو گے ساتھ کیسے گر طبیعت میں تسہُّل ہے |
خدا نے اِس جہاں میں کر دیا عالی مقام اس کا |
پسند اس کو ہے جس میں انکساری ہے تذلُّل ہے |
ہے غیرت دیں کی نصرت رعب کی ربّ کی عطا اس کو |
مزاج اس کا بہت دھیما طبیعت میں تحمُّل ہے |
جہاں بھر کو دیا توحید کا پیغام جُراَت سے |
کہ ہر ایوان میں گونجے اذاں اس کا تخیُّل ہے |
خطاب اس کا ہر اک جامع دلائل سے مزیّن ہے |
لگے خطبہ جمعہ مہدی کی باتوں کا تمثُّل ہے |
خدا نے اس کے ہاتھوں میں تھمائی ہے زمام اِس کی |
بنایا رہنما اس قافلے کا یہ تفضُّل ہے |
خلافت جو ملی ہے مومنوں کو ایک نعمت ہے |
یہ نعمت تب ملے احکامِ دیں پر جب تعمُّل ہے |
کیا ہے عہدِ بیعت جب تو پھر اس کے اشارے پر |
فدا ہونے میں کس کو اک ذرا سا بھی تاَمُّل ہے |
فدا ہم ہو گئے طارق جو دیکھا وہ رُخِ انور |
دیا ہاتھوں میں ہاتھ اس کے خدا پر اب توکُّل ہے |
معلومات