ہم سے ناراض خدا عید منائیں کیسے |
ہر طرف چھائی وبا عید منائیں کیسے |
شدتِ غم میں پڑی زیست نہ یاور کوئی |
خوف کا سایہ بپا عید منائیں کیسے |
مجھ گنہ گار پہ ہو جائے نزولِ رحمت |
میرے لب پر ہے دعا عید منائیں کیسے |
کوئی مظلوم ہے مجبور ہے محصور یہاں |
درد و غم آہ و بکا عید منائیں کیسے |
لوگ بے برگ ہیں اللہ کرم فرما دے |
مانگتے تیری عطا عید منائیں کیسے |
ہم گنہ گار سیہ کار بہت نادم ہیں |
اے خدا بخش خطا عید منائیں کیسے |
ہر کوئی بھوک سے حیران تصدق رہتا |
سر پہ آئی ہے بلا عید منائیں کیسے |
معلومات