تن من نبی پہ جس نے بھی قربان کر دیا
جنت کا اس کو مولیٰ نے مہمان کر دیا
دستِ کرم اٹھا کے خدا کے رسول نے
پیارے عمر کو پل میں مسلمان کر دیا
سورج پلٹ کے آ گیا چندا بھی شق ہوا
مردے کو میرے آقا نے ذی جان کر دیا
غوث الوریٰ کو دیدی ہے جیلاں کی سلطنت
خواجہ پیا کو ہند کا سلطان کر دیا
گھر بار سب فدا ہے محمد کے نام پر
میرے حسین پاک نے اعلان کر دیا
احمد رضا کے فیض کا عالم نہ پوچھئے
ہم سنیوں کا تازہ جو ایمان کر دیا
محشر میں لاج رکھ لی تصدق ! رسول نے
بخشش کا میرے واسطے سامان کر دیا

0
117