میرے نبی پہ ہر دم رب کے سلام ہیں
خوشیاں منائیں گے ہم ان کے غلام ہیں
ثانی نہیں ہے ان کا پیدا جہان میں
سب سے ورا خلق میں جن کے مقام ہیں
پیتے ہیں ان کے در سے سالک جہان کے
وحدت کے عمدہ سارے آقا سے جام ہیں
روشن ہیں مہر سے بھی اقوالِ مصطفی
آئی وحی خدا سے ان کے کلام ہیں
سارے ملائے اعلیٰ یادِ نبی میں ہیں
کرتے ثنا نبی کی عالم تمام ہیں
معراج شب تھے یکجا اقصیٰ میں انبیا
ان سب کے حکمِ رب سے آقا امام ہیں
محمود درجے ان کے ہیں خرد سے ورا
جن و بشر فرشتے جن کے غلام ہیں

66