یہ بھی کیسا عجب کھلونا ہے
کتنے اس میں تضاد ہوتے ہیں
گر کوئی انتخاب کرنا ہو
پہلے کہتا ہے "الف" اچھا ہے
"الف" لینے کا فیصلہ کر لوں
پھر یہ کہتا ہے "بے" بہتر ہے
اب جو "بے" کا میں انتخاب کروں
پھر یہ کہتا ہے "الف" بہتر تھا
"جیم" کا بھی تو سوچ لو اک بار
مجھ کو اب کچھ سمجھ نہیں آتا
فیصلہ اب کروں میں کیا شاہد
فیصلہ اب جو کر لیا میں نے
فرض کرتے ہیں "بے" لیا میں نے
عمر بھر اب مجھے ستائے گا
بار ہا یہ مجھے جتائے گا
فیصلہ کر لیا غلط میں نے
کاش میں نے "الف" لیا ہوتا
کاش میں نے "الف" لیا ہوتا

0
73