پانچ دن میں نے بے گھری کر لی
باقی دو دن گداگری کر لی
کام یاں کچھ نہیں تھا کرنے کو
اس لیے میں نے شاعری کر لی
سب دیۓ تو ہوا میں رکھے تھے
دل جلا کے ہی روشنی کر لی
اس سے پہلے کہ جان لیتا وہ
میں نے چپ چاپ خود کشی کر لی
دوستوں سے ہی جب وفا نہ ملی
میں نے شاہد سے دوستی کر لی

0
48