تمہارا ہی سہارا ہے معین الدین اجمیری
یہی دل نے پکارا ہے معین الدین اجمیری
رسولِ پاک نے بھیجا ہے جس کو ہند کی نگری
علی کا وہ دلارا ہے معین الدین اجمیری
ملی ایمان کی دولت تمہاری ہی بدولت ہے
بڑا احساں تمہارا ہے معین الدین اجمیری
جدھر جاؤں تجھے پاؤں یہی جے پال بولا تھا
تِرا ہر سو نظارہ ہے معین الدین اجمیری
عطا کر دیجئے صدقہ طفیلِ عثماں ہارونی
گدا دامن پسارا ہے معین الدین اجمیری
سِوا تیرے کوئی ملجا نہ ماویٰ ہے زمانے میں
مجھے سب نے نَکارا ہے معین الدین اجمیری
عنایت کی نظر ہو جائے رنجیدہ تصدق پر
دل و جاں پارہ پارہ ہے معین الدین اجمیری

0
103