ہم سب سے مل کے عید منائیں گے دوستو
یوں پیار دے کے دوست بنائیں گے دوستو
صد شکر روزے رکھنے کی توفیق پھر ملی
نغمے خدا کی حمد کے گائیں گے دوستو
بچے پہن کے رنگ برنگے لباس پھر
پڑھنے کو عید شوق سے جائیں گے دوستو
روزہ رکھا تو رُک گئے اُس سے جو تھا حلال
کھانا ہے اب ثواب تو کھائیں گے دوستو
اک ماہ میں ہوئے جو گناہوں سے پاک ہم
اب اور نیکیاں بھی کمائیں گے دوستو
گھر جا کے دوسروں کے بھی دیں گے مبارکیں
پاکیزہ محفلیں بھی جمائیں گے دوستو
پِس کر مصیبتوں میں ہوئے خستہ حال جو
دلداری کر کے ان کو ہنسائیں گے دوستو
ایسی بھلائیوں سے بھلا فائدہ ہے کیا
احسان کر کے پھر جو جتائیں گے دوستو
راضی اگر خدا ہو ملے نفس مطمئن
تب سُرخرو جہان سے جائیں گے دوستو

1
37
پشندیدگی کا شکریہ شاہ رئیس شمالی صاحب!

0