وہ ہی پیارے مولا کی پہچان ہیں
جہاں پر بڑے جن کے احسان ہیں
کیا فعل ان کا شریعت بنی
وحی اُن کے سارے ہی فرمان ہیں
وہ مہماں خدا کے گئے عرش پر
دنیٰ کے وہ صاحب ہیں ذیشان ہیں
سدا حسن جن کا رہا پردوں میں
حبیبِ خدا نورِ رحمٰن ہیں
سجی بزم ساری نبی کے لئے
انہی کے چمن ہیں گلستان ہیں
ملی خوب زینت انہیں ہی ملی
ہوئے جن کو آقا کے عرفان ہیں
ہے محمود جن کا قصیدہ حسیں
مبارک انہیں کے ثنا خوان ہیں

44