ہم کو تو کورونا سے نہ ڈرائے کوئی
ہم کو موت کہانی تو نہ سنائے کوئی
ہم سب تو ہر پل جینے مرنے والے
ہم پر تو جی کبھی روکیں نہ لگائے کوئی
ہم سب ظلمت میں پلنے والوں کو جناب
کوئی رنگ میں روشنی تو نہ دکھائے کوئی
ختم نبوت قومی کھیل ہمارا ہے
ہم مستوں کو تو ہوش نہ دلائے کوئی
ہم مسلم ہیں ہمارے ہاتھ سے تو صاحب
کافر مرتد زندہ بچ ہی نہ پائے کوئی
آؤ کافرو! کچھ ہم سے بھی سیکھو
ہم سا تو اے کافرو گل نہ کھلائے کوئی
ہم سبھی ایک ہی ہیں اور زندہ قوم بھی ہیں
قرض وغیرہ سے تو نہ بہلائے کوئی
اہل وطن کی عظمت کی کوئی حد ہی نہیں
شرم سے ان کو اب تو منہ نہ لگائے کوئی

70