ارتقا کی اب آخری منزل
ابنِ آدم کا وقت ختم ہوا
اس سے آگے کی منزلوں کی طرف
ابنِ آدم تو جا نہیں سکتا
آدمیت کا اختتام ہے اب
ابنِ آدم نے ابنِ آدم کو
بس غلامی کا طوق پہنایا
آدمی آدمی نہ بن پایا
اب مشینوں کا دور آیا ہے
اب مشینی اسیر ہم ہوں گے
آدمی کی غلامی کر دیکھی
اب مشیں کے غلام ہم ہوں گے

0
66