میں نے چاند مانگا تھا اے خدا
تو نے سورجوں سے ملا دیا
کبھی مسکرایا تھا اک گھڑی
تو نے پور پور رلا دیا
میں بس اک دیا سرِ رہگزر
تو نے آندھیوں سے بجھا دیا
وہ جو جام زہر سے تھا بھرا
تو نے گھونٹ گھونٹ پلا دیا

52