کہے جن کو رحمت وہ رحمٰن ہے
جہانوں میں اُن کی بڑی شان ہے
ہے مبدا دہر کا بھی نورِ نبی
نبی ہے جو میرا وہ سلطان ہے
وہ ہی لامکاں میں تھے دولہا بنے
وہ میثاق آقا کی پہچان ہے
بنے جو جہاں میں نبی آخری
یہ مومن پہ مولا کا احسان ہے
نبی جانِ رحمت ہیں خُلقِ عظیم
ہمیں یہ بتائے جو قرآن ہے
ہے لولاک گویا، جہاں اُن کا ہے
خدا کا نبی کو یہ فرمان ہے
سدا یاد اُن کی سہارا بنی
ملا جن سے محمود! ایمان ہے

34