نیلے پیلے ایک طائر کو یوں گھائل کر دیا
اس کے پر میں ایک گھاؤ ہے جو اب بھرتا نہیں
دل میں اک امید ہے چھوئے گا پھر یہ آسماں
بس یہی امید ہے طائر یہ اب مرتا نہیں
اے شکاری کیا ہوا حاصل تجھے اب تو بتا
کیا بگاڑا تھا بتا تو اس پرندے نے ترا
تیری یہ تفریح کتنے ہی پرندے کھا گئی
لگتا ہے تو زندگی میں پیار سے محروم ہے
پیار ہوتا زندگی میں ایسے تو کرتا نہیں

0
44