بھر دے تو جھولی میری خدایا
کر دے ترقی میری خدایا
قسمت کا چمکا دے اب ستارہ
کوشش ہو پھلتی میری خدایا
بھوکا سلائیگا تو کبھی نا
لگ جائے روزی میری خدایا
تدبیر سنورے، تقدیر نکھرے
پلٹا دے بازی میری خدایا
ناراضگی بھی چھٹتی ہی جائے
بھاگے بے فکری میری خدایا
دو انگلیوں کے ہے بیچ سب کچھ
پھر پھیر پاری میری خدایا
بدکاری ہی بدکاری ہے ساری
دے بخش غلطی میری خدایا
ہے جو ارادہ توبہ کا ناصؔر
فکریں ہو پوری میری خدایا

0
105