جہاں برتا تغافل تُم نے احکامِ شریعت سے
مکافاتِ عمل دیکھو گے روکے گی بریّت سے
مقدّم ہیں اوامر اور نہی قرآن کے تم پر
ہزاروں ووٹ لے کر جیت بھی لو گر جمیعت سے
عمل ہے نیک کس کا کس قدر پہچانتا ہے وہ
ہمیشہ جو کسی کی با خبر ہوتا ہے نیّت سے
محبّت کا الگ ہوتا ہے پیمانہ ہر اک دل میں
کہ نا پا جا نہیں سکتا جسے اس کی کمیّت سے
تقاضے عدل کے پورے نہ کر پائے حکومت جو
دعائیں اپنے حق میں پھر نہیں پاتی رعیّت سے
نہ تبدیلی اگر کر پائیں ہم طارق سیاست میں
ضروری ہے کہ پھر راضی رہیں اس کی مشّیّت سے

0
28