دلوں کا چین ہیں مد نی مٹھن من ٹھار کی باتیں
نبی مختار کی باتیں خدا کے یارکی باتیں
خدا شاہد مجھے اچھے وہ لگتے ہیں جو لکھتے ہیں
مدینے کے گلی کوچوں کی اور دربار کی باتیں
عداوت کو محبت میں بدلنے والے آقا کی
کرو اس پیارے مد نی کے اسی کردار کی باتیں
بناتِ۔ طیباتِ مصطفی ہیں۔ چار۔ ہی والله
ہے مومن وہ کرے جو جان و دل سےچار کی باتیں
نہیں کوئی بھی گھر پیارے نبی کے پاک گھر جیسا
کرو ہر دم مرے یارو اسی گھر بار کی باتیں
شبے معراج خالق سے ہوئیں جو پیار کی باتیں
عتیق ان کے لبوں پر تھیں فقط گنگار کی باتیں

0
99