مری کیسی طبیعت ہو گئی ہے |
مجھے زنداں سے الفت ہوگئی ہے |
خرد سے ہو گیا بیگانہ یہ دل |
محبت اک مصیبت ہو گئی ہے |
حسیں چہرے پہ اس کے زلف کالی |
قیامت پر قیامت ہو گئی ہے |
فریبی دل چرا کر لے گئی ہے |
عجب سی میری حالت ہوگئی ہے |
تخیل میں مرے تصویر اُس کی |
گماں سے اب حقیقت ہو گئ ہے |
جسے میں نے عمر مانگا تھا رب سے |
مجھے حاصل رفاقت ہو گئی ہے |
معلومات