مبارک ہو یہ دِن تم کو
جو پھر ہے لوٹ کر آیا
محبت کا یہ دِن جس کو
مناتا ہے جہاں سارا
زمین و آسماں سارا
ہمیشہ یاد رکھنا تم
محبت ہے تو سب کچھ ہے
محبت بانٹتے رہنا
محبت کام نیکی کا
محبت جام نیکی کا
محبت ہے جہاں جاناں
خدا تو ہے وہاں جاناں
محبت اک عبادت ہے
عبادت دل سے تم کرنا
محبت میں ہی تم جینا
محبت میں ہی تم مرنا
مجھے تم سے یہ کہنا ہے
میری چاہت بھی تم ہی ہو
میری راحت بھی تم ہی ہو
محبت کا یہ دن پیارا
منائیں اس کو دل سے ہم
کہ مٹ جائیں یہ رنج و غم
تمہاری چاہ میں جاناں
میں ہر دم مُسکرایا ہوں
میری چاہت کا مظہر ہیں
جو کارڈ اور پُھول لایا ہوں

0
119