تری تلاش میں صدیوں سے یہ بھٹکتے ہیں
تو ایک لمحہ بھی مجھ سے جدا نہیں ہوتا
یہ لوگ سجدوں کو ہی بندگی سمجھتے ہیں
یہ سر جھکے نہ جھکے تو خفا نہیں ہوتا
یہ گھڑ رہے ہیں فسانے مجھے ڈرانے کو
یہ کہہ رہے ہیں جو تو نے کہا نہیں ہوتا
تو میرے زہن میں کچھ ڈالتا ہے ایسے خیال
کہ جن کے بارے میں پہلے سنا نہیں ہوتا

62