Circle Image

صاعقہ علی نوری

@Saiqa

ادباء کا تعارفی سلسلہ تعارف:محترمہ صاعقہ علی نوریاحباب حوصلین السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ادباء کے تعارفی سلسلے میں جس شخصیت کا تعارف پیش کرنے والے ہیں وہ بہت ہی اچھے اخلاق کی مالکہ ہیں آپ بہت اچھی شاعری کرتی ہیں اور سب سے بڑھ کر فیسبک مشہور ادبی گروپ ماہنامہ بزم اردو ادب کی سینئر ایڈمن بھی ہیں اور نعتیہ طرحی مشاعرہ کرواتی ہیں جس میں بہت ہی اچھے شعراء کرام کا کلام پڑھنے کو ملتا ہے اور بزم اردو ادب کی طرف سے آپکو بطور بہترین ایڈمن کی سند سے بھی نوازا جا چکا ہے..اور محترم حوصلین سب سے بڑھ کر ہماری محترمہ حوصلہ افزائی ٹیم کی ممبر رہ چکی ہیں جن کے ساتھ  ہمیں کام کر کے بہت مزہ آیا اور شکر گزار ہیں ہم ان کے انہوں نے اپنا قیمتی وقت حوصلہ کودیا...آپ کی تحاریر  ماہنامہ اوج۔ بزمِ اردو ادب۔ بچوں کے رسائل اور ڈیلی کشمیر میں بھی آپ کا لکھا شائع ہوا ہے۔ آپ کی تصانیف ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔۔  البتہ ایک منظوم کتاب اور دو ناولز  پر کام کر رہی ہیں. ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں...  آپ اپنے نام کے بارے میں کہتی ہیں...صاعقہ نام ہماری اکلوتی پھپھو جان نے رکھا۔ ۔تخلص صاعقہ کرتے تھے۔۔پر

7
169
ہو تکلم کہاں تلک آخر
خامشی بھی سنا کرے کوئی
شاعرہ: صاعقہ علی نوری

16
ایسا اک شخص بھی نہیں میرا
جو سمجھ لے خموشیاں میری
شاعرہ: صاعقہ علی نوری

18
تو نہیں تو زندگی ویران ہے سنسان ہے
یہ سفر کیسے کٹے گا انتظارِ یار میں
شاعرہ: صاعقہ علی نوری

14
گزر گئی تری یادوں میں ہی سہانی رت
چمکتے دن تھے , جدائی کے بعد یاد آئے
شاعرہ:صاعقہ علی نوری

13
اداس آنکھیں بھی ڈھونڈتی ہیں تری وفا کے گلاب لمحے
جو تو نہیں ہے تو بن گئے ہیں عذابِ جاں پر حجاب لمحے
شاعرہ: صاعقہ علی نوری

20
سکھائیں علم و حکمت کے نئے انداز چاہت کے
رسول اللہ کی سنت سکھانا جن کی عادت ہے
یہ دانش گاہِ الفاروق ہے جس کی بدولت ہی
ملِیں استانیاں ایسی، خدا کی مجھ پہ رحمت ہے
شاعرہ: صاعقہ علی نوری

20