Circle Image

Malik Saad Ahmed

@Malik21

میرے سجدوں میں تسلسل کی کمی ہے
گو کہ آنکھوں میں ندامت کی نمی ہے
زندہ ہوں جس حال میں میں کیا بتاؤں
سعد جیون میں قیامت کی کمی ہے

0
64
ابھی خاموش ہیں لہریں کنارہ کون کرتا ہے
بھنور میں دیکھنا آخر سہارا کون کرتا ہے
بلا مقصد یہاں اب تو نہیں ملتی محبت بھی
کہ یک طرفہ محبت میں گزارا کون کرتا ہے
بڑے عامل ہیں جو لائیں مرا محبوب قدموں میں
نظر فرقت کہ ماروں کی اتارا کون کرتا ہے

24
497
اس کے دامن میں اترتے ہیں ستارے اکثر
وہ جو چاہت سے مرے بال سنوارے اکثر
غم کے صحرا میں میسر ہو ہی جاتی ہے خوشی
پیار سے جب وہ مرا نام پکارے اکثر
اس کی قربت میں نہیں خوف بھی اس لمحے کا
جس میں رہتے نہیں ہیں لوگ ہمارے اکثر

107
دیارِ یار سے ہم تو رو کے نکلے
کہ الزامِ جفا کو ہم دھو کے نکلے
صفائی دی نہ ہی ہم نے بہانا کیا
ندامت خوب آنکھوں سے رو کے نکلے
کہے بن کچھ وہ سب کچھ جان لیتا ہے
کہ میرا درد کچھ پنہاں ہو کے نکلے

0
87
خدا کی ہو اگر نصرت مرے دل کو
حفاظت شر سے مل جائے مرے دل کو
دعا گو ہوں نہ پھر مڑ کر کبھی بھٹکوں
کہ راہِ حق جو مل جائے مرے دل کو
گماں کَرتا ہوں کیا مہکے مرا گلشن
جو ہر نیکی کلی سی ہو مرے دل کو

0
100
میں جو چپ ہوں مرے دل کو نہ تم سمجھو ہوا کیا ہے
تمھیں دیکھوں تو جو مانگوں نہ تم سمجھو دعا کیا ہے
مرے ہمدم مرے دلدار مجھ سے یوں نہ روٹھا کر
محبت سے نہ تم واقف نہ تم سمجھو سزا کیا ہے
کسی کی یاد دل کی بات ٹوٹے دل کی ہی فریاد
ابھی کم سن نہ تم جانو نہ تم سمجھو صدا کیا ہے

56